آخری کھانے کے دوران، اپنے شاگردوں کے ساتھ فسح کی روٹی اور مے َ بانٹنے کے بعد ، یسوع نے ، صلیب پر مرنے سے پہلے ، پطرس اور دوسرے شاگردوں کے پاوں پانی کے ساتھ دھونے چاہے ۔ کیونکہ یسوع پہلے یو حنا سے حاصل کئے گئے اپنے بپتسمہ کے وسیلہ سے اپنے شاگردوں کے تمام گناہوں کو اُٹھاچکا تھا، اُس ے اُ نہیں حوض کا سچ سکھانا چاہا۔ یسوع نے اُنہیں بتایا کہ بپتسمہ لینے کے بعد ، وہ فسح کے برہ کے طور پر ،ایک درخت پر لٹکائے جانے کے وسیلہ سے گناہ کی مزدوی ( موت ) ادا کر ئےگا۔اِسی طرح یسوع کے بارہ شاگرد ، گو وہ اُس پر ایمان رکھنے کے بعد ناکافی ہی رہے ، کبھی دوبارہ گنہگار نہ بنے۔
یوں ، حقیقت نے کہ یسوع نےاُن کے پاوں دھوئے اُ نہیں تصدیق کر وائی کہ خُدا کے کلام نے کیا گواہی دی ۔ یعنی یسوع پہلے ہی اُ ن کے دُنیا کےتمام گناہوں کو دھوچکا ہے ۔ یہ ہے کیسے شاگرد دُنیا کے لوگوں تک ہمیشہ منادی کر سکتے تھے کہ یسوع نجات دہندہ ہے اور پانی اور روح کی خوشخبری کو پھیلاسکتے تھے جو وہ پہلے ہی پوری کر چکا تھا ( عبرانیوں ۱۰ :۱۔۲۰)۔ اِس طرح حوض راستباز کو یعنی یسوع کے بپتسمہ کو یاد رکھنے کی اجازت دیتا ہے جو سچ پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے معاف کئے جا چکے ہیں ۔ یہ اُنہیں نجات کا کامل یقین بھی دیتا ہے کہ خُدا بذاتِخود اُنہیں آزاد کر چکا ہے۔
کتابِ مقد س حوض کے سائز کو بیان نہیں کرتی ہے
جب کہ خیمہ اجتماع میں ہر دوسری چیز کا سائز بیان کیا گیا ہے ، حوض کا سائز موجود نہیں ہے ۔ یہ ہمیں حقیقت دکھا تا ہے کہ یسوع خُدا کے بیٹے نے اپنے بپتسمہ کے ساتھ اپنے آپ پر ہمارے گناہوں کو اُٹھالیا وہ لا محددو طور پر عظیم ہے۔ یہ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ یسوع کی محبت جو ہمیں ہمارے گناہوں اور سزا سے بچاچکی ہے لا محددو ہے ۔ حوض خُدا کی عظیم محبت ظاہر ہے جو ناقابلِ پیمایش ہے۔ بنی نوع انسان گناہ جاری رکھنے کے قید ہیں جب تک وہ زندہ رہتے ہیں۔ لیکن یوحنا سے حاصل کئے گئے اپنے بپتسمہ کے وسیلہ سے اپنے آپ پر دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھانے کی معرفت اور مصلوب ہونے اور صلیب پر اپنا خون بہانے کے وسیلہ سے، یسوع ہمیشہ کے لئے ہمارے تمام گناہوں کو مٹا چکا ہے۔
حوض عورتوں کے آئینوں کے پیتل کو پگھلانے سے بنا یا گیا تھا جو خیمہ اجتماع میں خد مت کر تی تھے ( خروج ۳۸:۸)۔ اِس کا مطلب ہے کہ خُدا کا کلام گنہگاروں پر نجات کی روشنی چمکاتا ہے اور اُن کی تاریکی کو لے لیتا ہے ۔ہمیں یقینا احساس کر ناچاہیے کہ خُدا حوض بنا چکا ہے تاکہ وہ بذاتِخود ہمارے گناہوں کو دھوسکے ۔ سچائی کا یہ کلام لوگوں کے اُن کے دلوں کی گہرائی میں چھپے ہو ئے گناہوں پر روشنی چمکا چکا ہے ہمیشہ کے لئے اُن کے گناہوں کو دھوچکا ہے ، اور اُ نہیں گناہوں کی معافی دے چکا ہے ،اور یوں اُنہیں راستبازوں میں بدل چکا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، حوض سچائی کی واضح طور پر گواہی دینے کا کردار ادا کر تا ہے کہ یسوع مسیح خُدا کے کلام کے ساتھ مکمل طور پر ہم گنہگاروں کو بچاچکا ہے ۔