کتابِ
مقدس کے مطابق نئے سِرے سے پیدا ہونے کا کیا مطلب ہے؟
اِس
دُنیا میں، بہت سارے ہیں جو محض یسوعؔ پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سِرے سے
پیدا ہونا چاہتے ہیں ۔ تاہم، میں اولاً آپ کو بتانا چاہوں گا کہ نئے سِرے سے پیدا
ہونا ہم پر منحصر نہیں ہے، دوسرے لفظوں میں، یہ کچھ اَیسا ہے جو صِرف ہمارے اعمال
کی معرفت ایک نتیجہ
کے طور پر واقع نہیں ہو سکتا ہے ۔
کیا نئے سِرے سے پیدا ہونے کا تعلق
جسمانی جذبہ اور تبدیلی سے ہے ؟
نہیں ۔نئے سِرے سے پیدا ہونے کا تعلق
رُوحانی تبدیلی سے ہے ۔ یہ ایک
گنہگارکے لئے ایک بے گناہ انسان کے طو
رپر نئے سِرے سے پیدا ہونا ہے ۔
زیادہ
تر مسیحی یہ غلط نظریہ رکھتے ہیں ۔ وہ ایمان رکھتے ہیں کہ اُنہیں نئے سِرے سے پیدا
ہونے کی یقین دہانی ہوتی ہے ۔ وہ مندرجہ ذیل وجوہات کی بِناء پر، دوسروں کے درمیان
اَیسا ایمان رکھتے ہیں ۔ بعض نجات کے لئے بہت سارے نئے گِرجا گھروں کی عمارتیں
بنانے کے ذریعہ کوشش کرتے ہیں بعض اپنے آپ کو مسیح کی منادی کے لئے بطورمِشنری اُن
لوگوں میں جہاں اب تک اُس کا کلام نہیں پہنچا دُور دراز جگہوں کے لئے وقف کرتے ہیں
اور اَب تک دوسرے شادی کرنے سے اِنکار کرتے ہیں اور اپنی ساری قوت وہ کرنے میں
صَرف کر دیتے ہیں جو وہ ایمان رکھتے ہیں کہ یہ خُدا کا کام ہے ۔
یہی
سب کچھ نہیں ہے ۔ وہاں اور بھی لوگ ہیں جو اپنی کلیسیا کے لئے بہت بڑی رقم عطّیہ
میں دیتے ہیں، یا وہ شاید ہر روز اپنے گرجا گھر کا فرش صاف کرتے ہیں ۔ اپنا سب کچھ
، یعنی وہ اپنا وقت اور جائیداد کلیسیا کے لئے وقف کرتے ہیں ۔ اور وہ ایمان رکھتے
ہیں کہ یہ تمام کوششیں اُن کے لئے زندگی کا تاج جیتیں گی ۔ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ
خُدا اُن کی کوششوں کو پہچانے گا اور اُنہیں نئے سِرے سے پیدا ہونے کی اجازت دے گا
۔
نکتہ یہ ہے کہ بہت سارے لوگ وقف ہیں جو نئے
سِرے سے پیدا ہونا چاہتے ہیں ۔ وہ ہر جگہ پائے جاتے ہیں ۔ وہ یہ اُمید رکھ کر، سخت
محنت کرتے ہیں کہ کسی دن وہ اُنہیں برکت دے گا اور نئے سِرے سے پیدا ہونے کی اجازت
دے گا ۔ وہ بہت سارے مختلف قِسم کے مذہبی اداروں، سیمنریوں، اور دَرالشِفا ء خانوں
میں پائے جاتےہیں ۔ یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ وہ نئے سِرے سے پیدا ہونے کے بارے
میں سچ کو نہیں جانتے ہیں ۔
وہ
اپنے اعمال کی اصطلاحوں میں یہ سب سوچتے ہیں، ’’ اگر میں یہ کاملیت کے ساتھ کرتا ہوں،میں نئے سِرے
سے پیدا ہو جاوٴنگا ۔‘‘اِس لئے وہ اپنی تمام کوششیں اِن کاموں پر صَرف کرتے ہیں،
ایمان رکھتے ہوئے کہ وہ نئے سِرے سے پیدا ہونے کی ضروری بُنیاد رکھ رہے ہیں اور
سوچتے ہوئے، ’’ میں، بھی، کسی دن ، ریورنڈ ویسلے ! کی طرح نئے سِرے سے پیدا ہو
جاوٴنگا ! “یوحنا۳: ۸ ،پڑھتے ہوئے وہ
اِس آیت کی اِس مطلب کے لئے تشریح کرتے ہیں کہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ نئے سِرے سے
پیدا ہونے کی برکت کہاں سے آرہی ہے یا یہ کہاں کو جارہی ہے ۔
اِس
لئے وہ صِرف اُمیدوں پر سخت محنت کر سکتے ہیں کہ یسوعؔ اُنہیں کسی دن نئے سِرے سے
پیدا ہونے کی اجازت دے گا ۔ بہت سارے جو سوچتے ہیں، ’’ اگر میں اِس طرح کرنے کی
کوشش جاری رکھتا ہوں، یسوعؔ مجھے کسی دن نئے سِرے سے پیدا ہونے کی اجازت دے گا ۔
میں حتیٰ کہ اِس سے باخبر ہوئے بغیر نئے سِرے سے پیدا ہو جاوٴ نگا ۔ کسی صبح میں
سادگی سے نئے سِرے سے پیدا ہو کر اُٹھوں گا اور جانوں گا کہ میرا مقدر آسمان کے
لئے ہے ۔‘‘اَیسی اُمیدیں اور ایمان کتنے بے پھل ہیں!
ہم
کبھی بھی اِس طریقہ سے نئے سِرے سے پیدا نہیں ہو سکتے ہیں! ہم کبھی بھی شراب اور
سگریٹ سے دُور رہنے، یا مستعدی سے گرجا گھر میں شِرکت کرنے کے وسیلہ سے نئے سِرے
سے پیدا نہیں ہو سکتے ہیں ۔ جس طرح یسوعؔ نے کہا ، ہمیں خُدا کی بادشاہی میں داخل
ہونے کے لئے ’’پانی ا ور رُوح کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہونا ‘‘ہے ۔ اور نئے
سِرے سے پیدا ہونے کے لئے پانی اور رُوح واحد شرطیں ہیں۔
جب
تک کوئی پانی اور رُوح کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا نہ ہو، کسی کی یسوع ؔ کے
سامنے راستباز بننے کی کوششیں بے فائدہ ہیں ۔ کوئی کبھی بھی ہدیہ جات، عطیات یا
وقفیت کے ساتھ نئے سِرے سے پیدا نہیں ہو سکتا ہے ۔ کوئی شاید سوچ سکتا ہے کہ چونکہ صِرف خُدا
جانتا ہے کون نئے سِرے سے پیدا ہوتے ہیں، وہ نہیں جان سکتا آیا وہ نئے سِرے سے
پیدا ہوا ہے یا نہیں ۔
اِس
طرح سوچنے سے شاید ایک تسلی مل سکتی ہے ، لیکن نئے سِرے سے پیدا ہونا میز کے نیچے
نہیں چھپ سکتا ۔ کسی کو یقینا بذاتِ خود اِسے جاننا چاہیے اور دوسروں کو بھی اِسے
محسوس کرنا چاہیے ۔
ہم
غالباً اِسے جسمانی طور پر محسوس نہیں کریں گے، لیکن ہمیں یقینا اِسے رُوحانی طور
پر بڑی اچھی طرح جاننا چاہیے ۔ حقیقی طور پر نئے سِرے سے پیدا ہوئے وہ ایماندار
ہیں جو خُداکے کلام، پانی، خون اور رُوح کے کلام کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا
ہوئے ہیں ۔ تاہم، وہ جو نئے سِرے سے پیدا نہیں ہوئے ہیں اِسے نہیں سمجھیں گے بالکل جس طرح نیکد یمُس
ؔ نہ سمجھ سکا۔
اِس لئے ہمیں سچائی کے
کلام کو، یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کے وسیلہ سے گناہوں کی معافی کو سُننا ہے ۔
جونہی ہم سُنتے اور خُدا کے کلام سے سیکھتے ہیں ، ہم وہاں سے سچائی تلاش کر سکتے
ہیں ۔ اِس لئے اپنے ذہنوں کو کھولنا اور احتیاط کے ساتھ سُننا اِنتہائی ضروری
ہے ۔
’’ہَوا جِدھر چاہتی ہے چلتی ہے اور تُو اس کی آواز سنتا ہے مگر نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے آتی اور کہاں کو جاتی ہے ۔ جو کوئی رُوح سے پیدا ہوا اَیسا ہی ہے ۔‘‘ (یوحنا 3: 8)
جب
ایک شخص جو نئے سِرے سے پیدا نہیں ہوا اِس حوالہ کو پڑھتا ہے، وہ سوچتا ہے ’’ ہائے!یسوعؔ
نے کہا کہ میں نہیں جان سکتا جب میں نئے سِرے سے پیدا ہوں گا! کوئی نہیں جانتا! ‘‘اور
یہ سوچ تسلی دیتی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے ۔ ہم شاید نہیں جانتے ہَوا کِدھر سے آتی
یا کِدھر کو جاتی ہے، لیکن خُدا سب جانتا ہے ۔
حتیٰ
کہ نئے سِرے سے پیدا ہوئے لوگوں کے درمیان، بعض موجود ہیں جو شروع میں اِسے محسوس نہیں
کرتے ۔ یہ قابلِ فہم ہے ۔ لیکن اَ یسے ایک شخص کے دل میں، خوشخبری :یعنی
یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کے وسیلہ سے گناہوں کی معافی کا کلا م موجود ہے ۔
یہ
نئے سِرے سے پیدا ہونے کی گواہی ہے ۔ وہ جو خوشخبری سُنتے ہیں اور احساس کرتے ہیں،
’’ اوہ، تب میں گناہ کے بغیر ہوں ۔ تب، میں نجات یافتہ اور نئے سِرے سے پیدا ہو
چکا ہوں ‘‘جب وہ ایمان رکھتے ہیں اور پانی اور رُوح کی خوشخبری کو اپنے دِلوں میں
قائم رکھتے ہیں، وہ راستباز، یعنی خُدا کے بیٹے بن جاتے ہیں ۔
کسی
سے پوچھا جا سکتا ہے، ’’ کیا آپ نئے سِرے سے پیدا ہوئے ہیں؟ ‘‘اور وہ جواب دے گا،
’’ ابھی نہیں۔ ‘‘ ’’ تب آپ کیا نجات یافتہ ہیں ؟‘‘ ’’ہاں ، میں
ایمان رکھتا ہوں کہ میں نجات یافتہ ہوں۔ ‘‘لیکن وہ ایک اُلٹ بیان دیتا ہے، کیا وہ نہیں دیتا؟
وہ اَیسا کرتا ہے کیونکہ وہ سوچتا ہے کہ جب ایک شخص نئے سِرے سے پیدا ہوتاہے، اُسے
اپنے جِسم میں بھی تبدیل ہوجانا چاہیے ۔
اَیسے
لوگ نئے سِرے سے پیدا ہونے کو کسی چیز کی یکسر طور پر اندازِ زندگی میں تبدیلی کی
مانند خیال کرتے ہیں۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ وہ پانی اور رُوح کے وسیلہ سے نئے سِرے
سے پیدا ہونے کی خوشخبری کو نہیں سمجھتے ہیں۔
بہت
سارے موجود ہیں جو نئے سِرے سے پیدا ہونے کے مطلب کو نہیں سمجھتے ہیں ۔ یہ انتہائی
قابلِ ترس بات ہے ۔ یہ صِرف دُنیا دار آدمی نہیں ، لیکن زیادہ تر کلیسیائی راہنما
ہیں جو اِس فریب کے تحت چل رہے ہیں ۔ ہم میں سے اُن کے دل جو نئے سِرے سے
پیدا ہوئے ہیں اِن لوگوں کے لئے ماتم کرتے ہیں ۔
جب
ہم اِس طرح محسوس کرتے ہیں ،تو یہ کتنی زیادہ یسوعؔ ہمارے آسمانی خُدا کے لئے درد
کا سبب بنتی ہے؟ آئیں ہم سب یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون کی نئے سِرے سے
پیدا ہونے کی
خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہوں۔
نئے
سِرے سے پیدا ہونا اور نجات یافتہ ہونا ایک ہی چیزہے ۔ تاہم، بہت سارے موجود ہیں جو یہ سچ نہیں جانتے
ہیں ۔ نئے سِرے سے پیدا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی کے دل سے پانی اور رُوح کی
خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گنا ہ دھوئے جا چکے ہیں ۔ اِس کا مطلب یسوعؔ
کے بپتسمہ اور صلیب پر اُس کی قُربانی پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے راستباز بننا ہے
۔
نئے
سِرے سے پیدا ہونے سے پہلے ،لوگ گنہگار ہیں ، لیکن بعد میں ، وہ مکمل طور پر گناہ
کے بغیر ہیں لفظی طور پر ، ایک نئے شخص کے طور پر نئے سِرے سے پیدا ہوئے ہیں ۔ وہ
نجات کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے خُداکے بیٹے بن چکے ہیں۔
نئے
سِرے سے پیدا ہونے کا مطلب ہے یسوعؔ کے بپتسمہ کے کپڑے پہننا ، یسوعؔ کے ساتھ صلیب
پرمرنا، اور اُس کے ساتھ جی اُٹھنا۔ اِس کا مطلب ہے کہ کوئی یسوعؔ کے بپتسمہ اور
صلیب کے کلام کے وسیلہ سے راستباز بن چکا ہے۔جب کوئی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا
ہے ، وہ ایک گنہگا ر ہے ۔ لیکن جب وہ نئے سِرے سے پیدا ہونے کی پانی اور رُوح کی
سچی خوشخبری کو سُن چکا ہے ، تب وہ نئے سِرے سے پیدا ہو جاتا ہے اور راستباز بن
جاتا ہے ۔
ظاہر
اً اَیسا شخص مختلف نظر نہیں آتا ، لیکن اندر سے ، رُوح میں نئے سِرے سے پیدا
ہوجاتا ہے ۔ یہ ہے نئے سِرے سے پیدا ہونے کا کیا مطلب ہے ۔ لیکن بہت کم موجود ہیں
جو اِس سچائی کو جانتے ہیں ؛ حتیٰ کہ دس ہزار میں سے ایک بھی نہیں ۔ کیا آپ میرے
ساتھ متفِق ہو سکتے ہیں کہ اِنتہائی کم لوگ موجو دہیں جو نئے سِرے سے پیدا ہونے کے
حقیقی مطلب کو سمجھتے ہیں ؟
وہ جو
پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں اور نئے سِرے سے پیدا ہوئے ہیں
حقیقتاً نئے سِرے سے پیدا ہوئے لوگوں کو عام مسیحیوں سے الگ کر سکتے ہیں۔